بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت نے کیا کیا؟ خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں آئے روز ہونے والی ڈکیتیوں اور رہزنی کی وارداتوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے سندھ سرکار کو تحریری طور تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ شہر میں رہزنی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔

خرم شیر زمان نے لکھا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے، 2021شہر میں78640جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سیکیورٹی کیلئے کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں کیا گیا، عوام کے جان و مال محفوظ بنانے کیلئے متعدد بار آگاہ کرچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے پولیس سے رینجرز کی معاونت ضروری ہے، گزارش ہے کہ عوامی تحفظ کیلئے سخت پالیسیاں مرتب کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں