ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘بیگم صفدر کی ہیرا پھیری، فوٹوشاپ سے نواز شریف کو لندن سے کشمیر منتقل کردیا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مریم نےدونمبری اور ہیرا پھیری میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے ، فوٹوشاپ سے نواز شریف کو لندن سے کشمیر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگیوں کو فراڈ پروڈکشن کے ماہرین کے اعزاز سےنوازنا چاہیے، بیگم صفدر نے فوٹوشاپ سے نواز شریف کولندن سے کشمیر منتقل کردیا، مریم نےدونمبری اور ہیرا پھیری میں ڈپلومہ کیا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرنواز شریف تصویر ن لیگ کی بے بسی واضح کررہی ہے، کلیبری فونٹس جعلی اکاؤنٹس کےبعد مریم فوٹوشاپ سیاست کررہی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کشمیر کےانتخابات میں کامیابی ن لیگ کی نامکمل خواہش ہے، کشمیر ی حقیقی نمائندوں اوربھگوڑوں کےفرق سے واقف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےاپنےعلاج کیلئے بھی اسپتال نہیں بنوایا، سرکار میں رہنے والوں نےپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور کشمیر سےزیادہ بھارت میں اپنے کاروبار کو ترجیح دی۔

کشمیر الیکشن کے حوالے سے خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سیاسی بچے شکست سے پہلے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، تحریک انصاف کشمیرمیں دونوں جماعتوں کوٹف ٹائم دےگی اور کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی میدان مارے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں