بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اٹھارویں ترمیم کی آڑ میں لوٹ مار کرتے رہیں گے؟ خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ شاید کہنا پڑے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں کب تک عوام پریشان ہوں گے، سندھ میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ 18 ویں ترمیم کی آڑ میں اس طرح لوٹ مار کرتے رہیں گے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وادی نیلم واقعے پر افسوس ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر کام جاری ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں حالات اتنے خراب ہیں کہ کیا بتائیں، شاید کہنا پڑے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں کب تک عوام پریشان ہوں گے، آج صوبہ سندھ میں کرپشن کا بول بالا ہے۔ پیپلز پارٹی 11 سال میں کوئی ایک کام نہیں کر پائی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نالائق اعلیٰ گھوٹکی الیکشن میں مصروف ہیں، سندھ کی عوام کو مراد علی شاہ نے فراموش کر دیا ہے۔ سندھ حکومت نے آج تک ایڈز کنٹرول پر کام نہیں کیا۔ ’18 ویں ترمیم کی آڑ میں اس طرح لوٹ مار کرتے رہیں گے‘؟

رکن اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خاموش نہیں رہے گی، اس حکومت میں این آر او نہیں دیا جائے گا۔

اس سے قبل خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئی دکان کھولی ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کو مسائل کے حل کے لیے سابق میئر کی مشاورت کی ضرورت بھی پڑگئی لیکن پیپلز پارٹی نے پھر بھی کرپشن ہی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 11 سالوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر صوبے میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں