منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان کی جیلیں سیاستدانوں کے لئے بنی ہیں، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جیلیں سیاستدانوں کے لئے بنی ہیں، آغاسراج کی گرفتاری پر اپوزیشن احتجاج کرتی ہے، آج احتجاج نہیں کیا تو آنے والی نسلوں کیلئے کوئی احتجاج کرنے والا نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کوکمزور بنانے کی کوشش ہوتی رہی، تمام اراکین ووٹ لیکر آئے ہیں ہمیں احترام ہے، انہیں گھسیٹ کرگاڑی میں ڈالنا ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےتمام ادارے پارلیمنٹ سے نیچے ہیں ، جمہوریت کے لئے پیپلزپارٹی نے جدوجہد کی ہے، ہم پاکستان کو مضبوط ملک دیکھنا چاہتے ہیں، ہماری لڑائی کتنی بھی ہو، کرسی پر کوئی بھی ہو قابل احترام ہے۔

ملک بناہی سیاستدانوں کوگولی مارنےکیلئے ہے، بھٹوکوپھانسی دیدی، بینظیر کو گولیاں ماریں

پی پی رہنما نے کہا ملک بناہی سیاستدانوں کوگولی مارنے کیلئے ہے، بھٹو کو پھانسی دیدی، بینظیر کو گولیاں ماریں، پاکستان کی جیلیں سیاستدانوں کے لئے بنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش رہی ایوان چلتا رہے، ادارے مضبوط ہوں، کیاوجہ ہے کہ مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہو رہے ہیں، کیس بنائے جاتے ہیں ، جس کو پکڑنا ہے کیس بنا دو ، کیس ہے تو موقع ملنا چاہئے، ایسے کیسے کسی کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔

خورشیدشاہ  نے کہا اختلافات ایک طرف رکھ کر دنیا کو دکھائیں ہم ایک قوم ہیں، سندھ کےلوگ کیا سوچیں گے، آپ ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی کےگھرمیں گھنٹوں سرچنگ کی گئی، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ہر سطح پر احتجاج کریں گے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے اور عوام نے جدوجہدکی، یہ جدوجہداس لیے کی کہ ہم پاکستان کو مضبوط ملک دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں اس ادارے کے ایک ایک ممبر کے لئے احترام ہے۔

آغاسراج کی گرفتاری پراپوزیشن احتجاج کرتی ہے ، آج احتجاج نہیں کیا تو آنے والی نسلوں کیلئے کوئی احتجاج کرنے والا نہیں ہوگا

انھوں نے مزید کہا اسپیکرکی گرفتاری قابل مذمت، قابل شرم، پارلیمنٹ کی توہین ہے ، آغاسراج کی گرفتاری پراپوزیشن احتجاج کرتی ہے ، ایوان احتجاج کرے، آج کسی کو پکڑا تو کل کسی اور کو پکڑیں گے، ملکی اداروں کا احترام کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔

خورشیدشاہ  کا کہنا تھا کہ  یہ ملک ہماراہے،ہم نےبنایاہے، جھوٹےکیس بناکرپکڑوکہ سندھ کےلوگوں کوجینے نہیں دیں گے ، آج احتجاج نہیں کیا تو آنے والی نسلوں کیلئے کوئی احتجاج کرنے والا نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں