اشتہار

مسائل شور شرابے اور گولی سے نہیں بات کرنے سے حل ہوں گے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مسائل شور شرابے اور گولی سے نہیں بات کرنے سے حل ہوں گے، ، آج تک ایسا نہیں ہوا کہ بل ایجنڈے سے نکالا گیا ہو۔بل کو ایجنڈا سے نکالنا حکومت کی ناکامی ہے۔

اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کےلوگ اپنی بات کرتے ہیں جس کا نقصان پارلیمنٹ کو ہوتا ہے ایک ایسا سسٹم ہونا چاہئے جہاں ہم اپنا مؤقف پیش کرسکیں ، شور شرابے سے مسائل حل نہیں کئے جاتے۔

فاٹا اصلاحات بل پر خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فاٹااصلاحات کو تکنیکی بنیاد پر ایجنڈے سے نکالا ہے تو بتائے ، فاٹااصلاحات کا بل ایجنڈے سے نکالنے پر حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا، آج تک ایسا نہیں ہوا کہ بل ایجنڈے سے نکالا گیا ہو، بل کو ایجنڈا سے نکالنا حکومت کی ناکامی ہے۔

- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے اس کا احترام چاہتے ہیں، پارلیمنٹ کی توہین کیخلاف آج واک آؤٹ کررہےہیں، آج تقریر میں جوش اور مکے نہیں دکھانا چاہتے ، وزیراعظم شام کو ترکی جارہے ہیں،ابھی آجاتے تو اچھاہوتا، حکومت مسائل کے حل سے بھاگےگی تو اور الجھتی جائیگی، باہر کےدورےزیادہ ہیں مگراہم معاملات کونظراندازکیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ کےاعلان کے بعد مسلم امہ اس وقت مشکل میں ہے، مسلم امہ کے اہم مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا دین خطرے میں ہے یہودی اسلام کیخلاف سازش کررہےہیں، حکومت غیر سنجیدہ ہے ،یہاں خاموشی نظر آرہی ہے ، وزیراعظم کو تمام جماعتوں کو بلاکر صورتحال پر بات کرنی چاہئے۔


مزید پڑھیں :  سنگین مقدمات پربھی شریف خاندان کاکوئی فردگرفتارنہیں ہوا، خورشید شاہ


قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ مسلمانوں کا ملک اور ایٹمی طاقت ہے ، ہم نے اندرونی طورپرخود کو کمزور کیا ہے، ہمیں آخر کون سمجھائےگا، سیاست ملک کو بہتر کرنے کا نام ہے اس لئے پارلیمنٹ کو کرداراداکرنا ہوگا، الیکشن میں جانے سے پہلے ہم لوگوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےکہاہے7ارب روپےاسٹیٹ بینک میں جمع کرائیں گے ، لڑائی اوربندوق سے نہیں بلکہ ڈائیلاگ سے مسائل کاحل چاہتےہیں، مسائل گولی سے نہیں بات کرنے سے حل ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا بدقسمتی سے پارلیمنٹ کو ایسے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں، پارلیمنٹ کے لئے ہم نے جیلیں کاٹی، کوڑے کھائے، جس پارلیمنٹ کیلئے کوڑے کھائے اس کا فائدہ مخالفین کو ہورہاہے، آج پارلیمنٹ کا جو حال ہے، لوگ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں، حکومت لڑائی،جھگڑا، پیار،محبت کسی طریقے سے نہیں سمجھ رہی۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ناراضگی ہے تو بتادیں اپوزیشن کو ، حکومت پیار ،محبت اور نہ ہی جھگڑے سے سمجھنے کو تیار ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں