اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

‘نواز شریف 3 دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا’

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف 3دن جیل میں رہ کر ضمانت کےبعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کولاڈلابنایاجاتاہےتو آپ کوکیااعتراض ہے، لاڈلابنتارہےلاڈلابننااچھی بات ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف آیا ہے اس کو موقع دیں، پی پی بھی میدان میں ہے، نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ سیدھا جلسہ گاہ نہ جائیں، نوازشریف3دن جیل میں رہ کرضمانت کےبعدجلسہ گاہ آتے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ مشورہ مانتے توجلسہ میں4 ہزار لوگ آئے اس جگہ 2لاکھ لوگ آتے، جیل جانےسےنواز شریف کاامیج آسمان کی طرف جاتا اب نیچے جارہا ہے۔

غزہ کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پرمظالم مسلمانوں کی بےحسی کا نتیجہ ہےلگتا ہے، تمام مسلم ممالک کہتے ہیں کہ ہم اخلاقی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ 70 کی دہائی میں مصراوراسرائیل کامسئلہ ہوا تھا، اس وقت پاکستان نےمصر کی اخلاقی نہیں بلکہ عملی مدد کی تھی، پاکستان کی وجہ سے2 دن کےاندرجنگ بندہو گئی تھی ، اسرائیل چیخیں ماررہاتھا کہ پاکستانی جہازہیں اورپاکستانی پائلٹ ہیں۔

آج بدقسمتی یہ ہےکہ مسلم ممالک او آئی سی کااجلاس بھی نہیں بلا سکتے، بھٹوہروقت ساتھ کھڑا ہوتا تھا اس لیےفلسطینی بھٹوکی عزت کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں