اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہے کہ نوازشریف کی وجہ سے ملک خطرات میں ہے۔انہوں نے 27دسمبرکوحکومت مخالف تحریک کے اعلان کی بات بھی کردی۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناہے کہ نوازشریف نے کوئی ایساوعدہ وفانہ کیاجن پرعوام سے ووٹ لیاتھا۔
خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی پرفرینڈلی اپوزیشن کےالزام کوغلط قراردیتےہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت پوری ہونےپرریٹائرہوجائیں گے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی سندھ کےرہنمامولابخش چانڈیونےبھی توپوں کا رخ حکومت کی جانب کرلیا۔انہوں نے کہا کہ چندحکومتی وزیروں کی وجہ سندھ میں وفاق کےخلاف نفرت زورپکڑرہی ہے۔
مولابخش چانڈیوکاکہناتھا کہ چھوٹےصوبےکےخلاف پالیسیوں کی وجہ سےسندھ میں ن لیگ کانام ونشان مٹ گیاہے۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کو مشورہ دیا کہ وزیر بجلی کو وفاقیت کا درس دیں۔
مزید پڑھیں:قطری شہزادے کے خط نے شکوک و شبہات کو جنم دیا،خورشید شاہ
واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاتھا کہ نواز شریف کی جانب سے قطری شہزادے کو خط پیش کرنے سے لگتا ہے کہ کچھ اور ہی معاملہ ہے۔