منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ کوبراکہنےوالوں کو پاکستان میں سیاست کا حق نہیں،خورشیدشاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائدحزب اختلاف خورشیداحمد شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کےپارلیمنٹ سےمتعلق الفاظ کی مذمت کرتاہوں، پارلیمنٹ کوبراکہنےوالوں کو پاکستان میں سیاست کا حق نہیں، پارلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اورہماری ناکامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کےپارلیمنٹ سےمتعلق الفاظ کی مذمت کرتا ہوں، پارلیمنٹ کو برا کہنے والوں کو پاکستان میں سیاست کا حق نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قصور پارلیمنٹ کا نہیں حکومت کا ہوتا ہے، پارلیمنٹ پہلے دن سے ہوتی تو بڑے بڑے سانحے پیش نہ آتے ، پارلیمنٹ نےسرحدوں کومضبوط اورملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

قائدحزب اختلاف نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اورہماری ناکامی ہے، جوپارلیمنٹ کونہیں مانتے ان کےاستعفےکی بھی کوئی حیثیت نہیں۔


مزید پڑھیں :  عمران خان کی پارلیمنٹ پر تنقید بلاجواز ہے، خورشید شاہ


گذشتہ روز خورشید شاہ لاہور جلسے میں عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی نہیں کہا جاسکتا، نوازشریف اداروں کی توہین کرتےہیں اور عمران خان پارلیمنٹ کی، نواز شریف اورعمران خان میں کوئی فرق نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنے خطاب میں پارلیمنٹ پرتنقید بلاجواز ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کےتقدس اور بالادستی کی بات کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں