سکھر: پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نےلوگوں کےگھربرباداورٹارگٹ کلنگ کی ، ایم کیوایم والےعزت سےبیٹھ جائیں عوام نے اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کو بنے 33سال ہوگئے، ایم کیوایم کبھی پیپلزپارٹی، ن لیگ او رکبھی مشرف کیساتھ رہی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے لوگوں کے گھر برباد اور ٹارگٹ کلنگ کی، لاشوں اوربھتہ خوری کےعلاوہ ایم کیوایم نے عوام کو کیا دیا، اب ایم کیوایم والےعزت سے بیٹھ جائیں عوام نےاصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیاست میں وہ لوگ آئےہیں جنہیں سیاست کا پتہ نہیں ہے، جس کے پاس نظریہ اورپروگرام نہیں ان کے پاس گالی ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاپنی دانائی سےچارٹرآف ڈیمانڈ بنایا، سی اوڈی میں طے تھا ایک دوسرے کیخلاف سیاسی انتقام نہیں ہوگا، ن لیگ پرجب برا وقت آیا تو پیپلزپارٹی جمہوریت کیلئے کھڑی تھی، ملنے کی خواہش پرآصف زرداری نوازشریف سے ملنے گئے۔
شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہبازشریف نےکہاتھالوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تومیرانام بدل دینا، شہبازشریف کانام اب لوڈشریف رکھ دیا جائے، ملک بھر میں 18،18گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، لوڈشیڈنگ صرف رائیونڈمیں ختم ہوئی ہے۔
نگران وزیراعظم کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گراں وزیراعظم کےنام پرابھی مشاورت نہیں ہوئی ، نگراں وزیراعظم غیرجانبداراورمخلص ہوگا۔
خورشیدشاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کوقیمتیں بڑھا کرحکومت نے مزدوروں کا مذاق اڑایا ہے، قیمتوں میں اضافہ بجٹ سے پہلے مہنگائی کاپری بجٹ ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ،اپوزیشن لیڈرپٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، حکومت نےعوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، حکومت ناکام گورننس کابدلہ عوام سے نہ لے اور پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔