بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومت کی ضد سے کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اورقومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ضد سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سکھرمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی آوازمیں نرمی کے بجائے سختی آگئی ہے، منتظرہوں وزیراعظم پارلیمنٹ میں کب آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ آئیں گے تو بات کروں گا کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن حکومت بضد ہے اوروزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں آخری شخص ہوں گا جو پی آئی اے کی نجکاری کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منہ سے نکلی ہوئی بات حتمی ہوتی ہے، احتجاج کے دوران دو پی آئی اے کے دو معصوم ملازمین کی جانیں چلی گئیں جس کے لئے وزیراعظم کوان کی تعزیت کے لئے جانا چاہئے تھا لیکن انھوں نے ایسا ہرگزنہیں کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال میں انکا کہنا تھاکہ ’’چودہری نثار کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، غلاظت کوغلاظت سے نہیں دھویاجاتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں