منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

خورشید شاہ نے امریکی صدر کو شیطان قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے امریکی صدرکوشیطان قرار دیدیا اور کہا کہ بیت المقدس کو یرغمال بنانےکی سازش ہورہی ہے ، باتوں کا نہیں اب عمل کاوقت ہے، ایک ہونا ہوگا، خورشیدشاہ ٹرمپ دنیا میں فسادات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سکھر میں  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1974 میں ذوالفقارعلی بھٹو نے مسلم دنیا کو اکٹھا کیا تھا، بھٹو نے مسلم دنیا کو متحد کرکے اسرائیل کی نیندیں اڑادی تھیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صرف باتوں سےمسائل حل نہیں ہوں گے، فلسطین کے مسئلے پر دنیا کے تمام مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا، بیت المقدس پر سازش کے تحت قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بیت المقدس کی حفاظت کی ذمہ داری مسلم دنیاپرہے، مسلمانوں کو نہ دھکیلاجائے، دیوار سے لگانے کی مذمت کرتا ہوں۔

انھوں نے عالمی طاقتوں سےاپیل کی کہ امن قائم کرنے کے لئے آگےآئیں، امن اس وقت ہوگا، جب مذاہب کا احترام کریں گے، سیاست کو مذہب سے الگ رکھا جائے۔


مزید پڑھیں : خورشید شاہ نے امریکی اقدام کو تباہ کن قرار دیدیا


بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کے اعلان پر خورشید شاہ نے امریکی صدرکوشیطان قراردیدیا اور کہا کہ ٹرمپ کے بیت المقدس سے متعلق فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالم اسلام کو متحد ہونا چاہیے۔

گذشتہ روز قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنےکی مذمت کرتے ہوئے  امریکی اقدام کو تباہ کن قرار دیا تھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن اقدام کے خلاف مؤثرحکمت عملی اپنانا ہوگی،  امریکہ نے دنیا کوامن کے بجائے طاقت سے چلانےکا پیغام دیا، امریکہ کے پیغام کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں