جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

خورشید شاہ نے گورنرسندھ کے استعفے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گورنرسندھ کے استعفے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کو غیرجانبدار ہونا چاہیے ، ہمیں گورنر نیوٹرل چاہیے،  گورنرعہدہ چھوڑ کے وزیر بنیں اور پھر سیاست کریں۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف بھارتی تاجرجندال سے چھپ کر مری میں ملتے ہیں، ڈر ہوگا وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکریٹری دیکھ لیں گے، بتانا چاہئے جندال سے خفیہ میٹنگ کے پیچھے کیا تھا  یا تو پاکستان کو عزیز کریں یا مودیوں سے رشتہ داری بنالیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر ری ایکشن سب نے دیکھ لیا ہے، پاناما پیپرز ہم نے تیار نہیں کئے، ایک عالمی ادارے نے جاری کئے۔


مزید پڑھیں : ڈان لیکس کے معاملے پر کچھ نہیں ہو گا ،خورشید شاہ


خورشید شاہ نے کہا کہ ڈان لیکس کاتعلق وزارت داخلہ سے ہے،  اس لیے وزیرداخلہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ پر جوش میں آگئے اور کہا کہ ٹوئٹ پہلی مرتبہ نہیں ہوا،عاصم باجوہ بھی ٹوئٹ کرتے تھے،  وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے لوگ بھی ٹوئٹ کرتے ہیں، عاصم سلیم باجوہ کی تمام باتیں ٹوئٹس پر چلتی تھیں، اس وقت تو وفاقی وزیر داخلہ کو یاد نہیں آیا، بہت سے لوگ ٹوئٹ کرتے ہیں، مجھے نہیں کرنا آتا۔

کانفرنس کے دوران انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب جھوٹ بولتے ہیں اور ہم شہبازشریف کا بھی نیا نام رکھ رہے ہیں ۔حکمرانوں نے عوام کو دھوکا دیا ، حکومت نے چار سالوں میں صرف 4سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جبکہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے وعدے پر ووٹ لیے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 17ہزار میگا واٹ ہے جبکہ لاہور میں بھی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے ، پنجاب میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔ لوڈشیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں