اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

قریشی عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی عمران خان کے خلاف سازش ہوگی، شاہ محمود قریشی کی نظر میری کرسی پر نہیں عمران خان پر ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اپنے قائد کی جگہ لینا چاہتے ہیں، قریشی سمجھتے ہیں وہ اپوزیشن لیڈر بن جائیں تو وزیر اعظم کے امیدوار بھی بن سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی قائد حزب اختلاف نہیں بن سکتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بہانہ کوئی اور ایجنڈا کوئی اور ہے پی ٹی آئی کھل کر بات کرے، عمران خان کسی اور کا کھیل کھیل رہے ہیں، ہم نے کبھی مک مکا نہیں کیا آئین کے مطابق مشاورت کی ہے۔

یہ پڑھیں: ایم کیو ایم اورپی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کواپوزیشن لیڈربنانے پرمتفق

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بتائے اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے، جن سے ووٹ مانگنے جارہے ہیں وہ بھی پی ٹی آئی سے یہی سوال کررہے ہیں، پی ٹی آئی والے بات جمہوریت کی کرتے ہیں اور ہماری اکثریت ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے فکر نہیں جمہوری آدمی ہوں عمران خان اپنی فکر کریں، عمران خان کو ایم کیو ایم پاکستان ووٹ نہیں دے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں