اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں کے سربراہوں میں ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں۔ ملنا ضروری تھا تو ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتہ نہ چلتا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں کے سربراہوں میں ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں۔ ملک میں سسٹم، ادارے اور عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہیئے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ این آر او ہو یا جوڈیشل این آر او اس پر بات نہیں کروں گا۔ سسٹم اور آئین جو کہتا ہے اس پر عمل کرنا چاہیئے۔ سسٹم مضبوط ہونے سے این آر او کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ این آر او کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ادارے کمزور ہوں۔ اداروں کے سربراہوں کو ملنا چاہیئے لیکن اس کا وقت ہوتا ہے۔ مسائل کے حل پر عمل کون کرے گا، عدلیہ خود عمل نہیں کروا سکتی۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عدلیہ کو چاہیئے وزرائے اعلیٰ کو بلا کر بتائے کہ کیا کرنا چاہیئے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔