منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

عمران خان ملک کے لیے بہتر کام کریں گے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے لیے بہتر کام کریں گے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کے چیئرمین پی اے سی کو ہٹانا بہت مشکل ہے، کوئی ملک میں سرمایہ کاری لارہا ہے تو ویلکم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جب بھی بہتر وقت آیا وہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں آیا ہے، ہم نے لوگوں کو کھیلوں کی سہولت دینے کے لیے اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کیا ملک میں بجلی، گیس مہنگی ہم نے کی ہے، گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافہ کیا گیا، گزشتہ حکومتیں عوام کو ریلیف بھی دے رہی تھیں، موجودہ حکومت نے جتنا قرضہ لیا اتنا کبھی ماضی کی کسی حکومت نے نہیں لیا۔

مزید پڑھیں: ٹکراؤ سیاست کا حصہ ہے مگر ہم چاہتے ہیں یہ نظام چلے، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ کوئی ڈھیل یا ڈیل نہیں مانگ رہا ہے، حکومتی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، کوئی کام ٹھیک سے نہیں کررہے ہیں، بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن نہیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کی بات ہم نے کی تھی یا حکومت نے کی، لوگوں سے 7 ارب ڈالر لینے والے خود کیا کررہے ہیں، حکومت تو خود پیسے مانگنے نکل پڑی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کی تو نقصان اس کو ہوگا، ٹکراؤ سیاست کا حصہ ہے مگر ہم چاہتے ہیں یہ نظام چلے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں