اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خاتون خودپرالزامات نہیں لگاتی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کوئی خاتون خود پر الزامات نہیں لگاتی، عائشہ گلالئی کے الزامات قابل تشویش ہیں، تحقیقات ہونی چاہئیے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، اسپیکر کو نوازشریف کی تصویریں لانے کا نوٹس لینا چاہیے تھا، نوازشریف کی تصویر پر اسپیکرکا نوٹس نہ لینا جانبداری ظاہرکرتا ہے، پیپلز پارٹی کبھی تصویر لیکرقومی اسمبلی نہیں آئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اوگرا تجویز پر پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنا افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں : تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی
یاد رہے گذشتہ روزعائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی۔
عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا۔