کراچی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن تک جانے نہیں دیں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم پر ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن تک نہ جائے.
اپوزیش لیڈر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی تک چلا جائے، اس ضمن میں مشاورت کر رہے ہیں.
خورشیدشاہ نے کہا کہ معاملات کوجمہوری طریقےسے حل کریں گے، نگراں وزیراعظم کامعاملہ آئینی طریقے سے حل کرنے کا ارادہ ہے، امکان ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا.
یاد رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے ناموں پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا، جس کے پیش نظر یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاسکتا ہے.
گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نے نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر یوٹرن لیا ہے، ن لیگ چاہتی ہے کہ اس عہدے کے لیے ججز کے علاوہ کوئی نام سامنے آئے.
دوسری جانب مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی.
اب نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی: چوہدری نثار
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔