بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شریف خاندان کا نام فوری ای سی ایل میں‌ ڈالا جائے، قانون کے تحت سب برابر ہیں: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر وزرات داخلہ کو نیب کے خط پر فوری عمل درآمد کا مشورہ دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں‌ ڈالنے پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اگر وزارت داخلہ نے عمل نہیں‌ کیا، تو شرجیل میمن کا نام بھی ای سی ایل سے ہٹانا پڑے گا.

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نواز ،کیپٹن(ر) صفدر کا نام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے، قانون کے تحت سب برابر ہیں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے.

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنس ہے، مگرشرجیل میمن پر کوئی ریفرنس نہیں، شرجیل میمن خود پیش ہوئے تھے، جب کہ شریف خاندان کے افراد کو پکڑا گیا اور چھوڑا گیا، جوغیر قانونی تھا.

نیب کی نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر عمل درآمد میں نواز شریف بڑی رکاوٹ تھے، نواز شریف نے میمواسکینڈل میں میثاق جمہوریت کامذاق اڑایا، 2014 میں ن لیگ مشکل میں آئی تو پی پی ساتھ کھڑی ہوئی، میثاق جمہوریت پر عمل ہوتا تو نواز شریف کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا.

ن لیگ میں‌ بھی ایم کیو ایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے: فواد چوہدری

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ججز تقرری پر18 ویں ترمیم اور نیب پرمتفقہ قانون لانے کے عمل میں‌ نواز شریف نے رکاوٹ ڈالی تھی، ہم نے پاناما پر پارلیمانی کیمیٹی بنانے کی تجویز دی، مگر وہ نہیں مانے، میاں صاحب نے سمجھا تھا کہ معاملہ عدالت میں جانے سے کیس لمبا چلے گا اور انھیں فائدہ ہوگا، مگر معاملہ اس کے برعکس ہوا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں