اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کل کمیٹی بیٹھے گی اورصورتحال کودیکھ کرفیصلہ کریں گے، امداد کی کشکول توڑ کر آگے بڑھنا چاہئے اور ہماری معیشت کسی امداد پر منحصر نہیں ہونی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جوملک اورماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لئے بہتر ہوگا وہی ہوگا، کل کمیٹی بیٹھے گی اور صورتحال کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے، امداد کی کشکول توڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات میں سیاست نہیں ملکی مفادات کواہمیت دی جاتی ہے، پہلے بھی کہا ہے ٹرمپ ٹوئٹ پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیئے، ہماری معیشت کسی امداد پر منحصر نہیں ہونی چاہیئے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، یہ جنگ 79میں ضیااورمشرف نے ہمارے گلے میں ڈالی، یہ جنگ امریکا کی تھی جوہم نے لڑی ،آج ہمارے گلے میں ہے۔
مزید پڑھیں : ملکی سیاست میں جوکچھ ہورہاہےوہ اچھانہیں، خورشیدشاہ
یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں جوکچھ ہورہا ہے وہ اچھا نہیں، اداروں سےجنگ ملک کے لیے نقصان دہ ہوگی، عمران خان پہلے خیبرپختونخوا حکومت کوبچائیں پھرسندھ آئیں۔
امریکی صدر کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی کوشش ہےدنیاکاامن خطرے میں پڑجائے۔