اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جس کا ثبوت کلبھوشن یادیو نیٹ ورک کا پکڑا جانا ہے۔

وہ قومی اسمبلی میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی کی بدولت ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے کلبھوشن نیٹ ورک پکڑا گیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو آشیر باد دی جارہی ہے امریکی پالیسی کے بعد وزیر خارجه ایک لفظ نہیں بول معاملے پر ہم ہی جرات مندی کا مظاہره کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید نے کہا ہے کہ امریکی پالیسی سے ہمیں نقصان ہی ہوا ہے اور خطے میں عدم توازن کی کیفیت قائم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کو امریکی معاملے میں جس طرح کا ردعمل دینا چاہیے تھا ویسا نہیں دیا گیا اب ہمیں ان معذرت خواہانہ رویوں سے اجتناب برتنا ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو واضح خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس کا اولین مقصد پاکستان کا مفاد و سلامتی ہو اور بھارت کو دوٹوک جواب دیتی ہو۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں