نواز شریف نہیں عمران خان کے لیے دعاگو ہوں، خورشید شاہ -
The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف نہیں عمران خان کے لیے دعاگو ہوں، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تین برس میں نواز شریف نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، عوام زندہ ہوں گے تو ہی ٹرین میں بیٹھیں گے، میں عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

سکھر میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو نظر آئے، تین برس میں نواز شریف نے صحت کے شعبے میں کیا کام کیا؟ انسان زندہ ہوگا تو ہی ٹرین میں بیٹھے گا صحت پرتوجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کو میں یلو ٹرین کہتاہوں کیوں کہ عوام کو ٹرین کی نہیں صحت کی ضرورت ہے، بے روزگاری، تعلیم ، زراعت اور پانی کے مسائل حل کیے جائیں جو کہ بنیادی ضروریات ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ نادان لوگ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں نہ آنے کا مشورہ دے رہے ہیں، وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں آئے تو ان کا نقصان ہوگا اور وہ مزید کمزور ہوں گے،وہ کوئی بے بی بوائے نہیں کہ انہیں پارلیمنٹ آنے کے لیے خط کیوں لکھوں،وزیراعظم کو ایسی فرینڈلی اپوزیشن نہیں مل سکتی کیوں کہ پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو بحران سے بچایا تھاوہ یہ بات نہ بھولیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے لیے کچھ نہیں کررہے، میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں