اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نوازشریف نےآرٹیکل62کی حمایت کی تھی،اب خودپھنس گئے،خورشیدشاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نےآرٹیکل62کی حمایت کی تھی،اب خودپھنس گئے، نوازشریف کواس دن سزامل جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی، دیکھنا ہوگا اب عوام کیافیصلہ کرتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو کہا تھا، سیاستدانوں کافیصلہ پارلیمنٹ کرےلیکن وہ نہ مانے، نوازشریف نےآرٹیکل62کی حمایت کی تھی،اب خودپھنس گئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ توآئین کے تحت فیصلہ کرےگی اورفیصلہ آیاہے، سپریم کورٹ نےآئین کےتحت فیصلہ کیااب لڑناجھگڑنانہیں چاہیے، مسلم لیگ ن کواب سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرلینا چاہیے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی پریقین رکھتی آئی ہے، چاہتےہیں ملک کے فیصلےپارلیمنٹ اورملک کےعوام کریں، ملک، جمہوریت، عوام دشمنوں نےپارلیمنٹ اورآئین کوپامال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ لوگوں نےاقتدارکی خاطر ڈکٹیٹر کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی نے 18ترمیم کو حذف کرنے کی تجویز کو قبول نہیں کیا، اٹھارویں ترمیم کو ہذف کیا گیا تو صوبوں کانقصان ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاناما لیکس سےمتعلق کوشش کی پارلیمنٹ فیصلہ خود کرے، اب لڑنےکی ضرورت نہیں،آپ اپنی سیاست میں خود پھنس گئے، اب تو ڈکٹیٹربھی نہیں،نوازشریف کی ملک میں اپنی حکومت ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےآرٹیکل62کوخودسپورٹ کیاتھا، نوازشریف کی پارٹی اقتدارمیں ہےاورانہیں سزاہورہی ہے، کیاماضی میں نوازشریف نے سپریم کورٹ پرحملہ نہیں کیاتھا، نوازشریف کواس دن سزامل جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی، دیکھناہوگااب عوام کیافیصلہ کرتےہیں۔


مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے نوازشریف اور جہانگیرترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا


جہانگیرترین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جہانگیرترین کوبھی تونااہل کیا گیا، تفصیل میں نہیں جانا چاہتے،عوام پر منحصر ہے وہ کون سی پارلیمنٹ لے کر آتے ہیں، پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھیں گے تو فیصلے پارلیمنٹ کرے گی، پارلیمنٹ کی بالادستی کوتسلیم نہیں کریں گے تو سیاست کھودیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ نوازشریف نےہی اپوزیشن کی گزارش تسلیم نہیں کی تھی اور سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایاتھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کےتحت نااہل قراردیا گیا ، شخص مستقل نااہل قرارپائےگا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ نااہل شخص اس وقت تک نااہل رہےگاجب تک فیصلہ ختم نہیں ہوجاتا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں