بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

میں کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہے، اب نوازشریف کو سمجھ آ گئی ہوگی ، چوہدری نثار چاہتے ہیں کہ نوازشریف انہیں خود نکال دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکے بیانات پرقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہ شہبازشریف کا تینوں بڑوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا بیان آئی واش ہے، شہبازشریف پہلےاپنی پارٹی میں تواداروں سے ٹکراؤ ختم کرائیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مستقبل کا کوئی منشورنہیں دیا، پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کا منشورسیاست کو بدنام کرنا ہے، عمران خان کا منشور ہے، صرف عزت اچھالو، بےعزت کرو، ن لیگ گالم گلوچ اور بد زبانی پر اتر آئی ہے۔

عمران خان نے ایک ارب درخت زمین پرنہیں ہوا میں لگائے


اپوزیشن لیڈر نے بلین ٹری دعوؤں کو جعلسازی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ میں ایک دن کی شجرکاری کا ورلڈریکارڈ بنایا، گنیزبک کی ٹیم آئی اوراس نے ورلڈریکارڈ مانا، لگتا ہےعمران خان نے1ارب درخت زمین پرنہیں ہوا میں لگائے، ایک ارب درخت گنیزبک والوں کو کیوں نظر نہیں آئے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سینیٹ اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ کرنا ہی غیرجمہوری ہے، کوشش ہے نگران وزیراعظم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں طے ہو، نگران وزیراعظم کا معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے، نہ ابھی وزیراعظم نے نام دیے اورنہ ہی میں نے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن رہنماجلسوں کی بجائے براہ راست مجھے نام دیں، جلسوں میں نام دینےسے وہ شخصیت متنازعہ ہوجاتی ہے، 30مئی سے پہلےنگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا ہے۔

خورشیدشاہ نے چوہدری نثار کو چھوٹا فرعون قرار دے دیا


چوہدری نثارکی جانب سے نوازشریف کوفرعون کہنے پر خورشیدشاہ نے چوہدری نثار کو چھوٹا فرعون قرار دیتے ہوئے کہا کسی لیڈر کیساتھ ایک دن گزار لیا جائےتو اسے ایسے نہیں کہنا چاہیے، سب سے بد دیانت آدمی تو وہ ہے، جس نے خود فرعون کے ساتھ وقت گزارا۔

انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار تو نوازشریف کی وزارت کا حصہ بھی رہے ہیں، ایک فرعون کے ساتھ کیوں رہے کیا ہم اسے چھوٹافرعون کہیں، کچھ لفظوں کی تمیزہوتی ہے، دیکھنا ہے ن لیگ کیا ایکشن لیتی ہے، نثار کا بیان اس لئے ہے وہ چاہتا ہے نوازشریف اسے خود نکال دے۔

نثار کا بیان اس لئے ہے وہ چاہتا ہے نوازشریف اسے خود نکال دے


خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ میں کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہے، اب نوازشریف کو سمجھ آ گئی ہوگی کہ اپوزیشن لیڈر کیوں یہ کہتا تھا، 2014میں میرا جمہوریت بچانے میں کردار بھی چوہدری نثار کو برا لگا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں