تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فاٹاکےعوام کوحق ملنےتک پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھیں گے‘ خورشیدشاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جب تک فاٹا اصلاحات بل پربات نہیں ہوگی ہم پارلیمنٹ میں نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں فاٹا کو بھی آئین کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کےعوام پہلے قانون، آئین مانگ رہے ہیں، جب تک فاٹا کےعوام کوحق نہیں دیا جاتا، ایوان میں نہیں بیٹھیں گے، فاٹا کےعوام کا جمہوری حق انہیں دینا ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آئین میں رہتے ہوئے پارلیمنٹ کا وقارمجروح نہیں ہونے دیں گے،انگریزکا قانون ماننے کوتیارہیں نہ کسی اورکا قانون ماننے کو تیار ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فاٹا کےعوام کو قانون اورآئینی حیثیت دینا چاہتے ہیں، ہمیں پاکستان کا آئین ملا ہے، اس کے تحت چلتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکو آنکھیں کھول کرکام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کو ربراسٹیمپ بنانے کی کوشش کی گئی، ہم پارلیمنٹ کو کسی کی جاگیر بننے نہیں دیں گے۔


فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، آرمی چیف


خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فاٹا قومی دھارے میں شامل ہوگا، فاٹا میں کامیابیاں بہادر قبائلیوں کی قربانی سے ہی ممکن ہوئیں، یہاں دیرپا امن و استحکام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو ضم نہ کیا تو پھر فاٹا کے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیں گے جس کا پی ٹی آئی کو کافی تجربہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -