منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پیپلز پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈراورپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا ملک کی موجودہ صورتحال پر کہنا ہے کہ مذہبی معاملات کو سیاسی نعروں کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈ ر کا کہنا ہے کہ مو جودہ صورتحال تشویش ناک ہے‘ اس موقع پر جمہوری قوتوں کو کمزور نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس صورتحال میں واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی جماعت جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری فورسز کو قطعی طورپر کمزور نہیں ہونا چاہیے‘ ملک میں آئین ،قانون اورپارلیمنٹ موجود ہے۔ بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہیے ‘مذہبی معاملات کو سیاسی نعرو ں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کا کہنا تھا کہ پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو رابطے کریں گے۔

گزشتہ روز خورشید شاپ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ختم نبوت سے متعلق آئین میں واضح ہدایات ہیں‘ چناچہ ناموس رسالت قانون کو تبدیل کرنے کی کسی کو جرات نہیں ہے لیکن حکومت نے دھرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی حالانکہ عالم دین سے مشاورت اور رہنمائی لے کرمعاملہ حل کیا جا سکتا تھا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ناموس رسالت پرسیاست کی جا رہی ہے جو کہ نہیں کی جانی چاہیے ‘ جب کہ مظاہرین صرف زاہد حامد کا استعفیٰ چاہتے ہیں جس کے لیے میں خود حکومت سے بات کروں گا ۔

آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم کو فون کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سپہ سالار ہیں اور ملکی صورت حال میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں چنچہ آرمی چیف نے صورت حال دیکھ کر ہی بات کی ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں