اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کوتوڑدیا ہے‘ خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنا اپوزیشن لیڈر بنانا تھا تو وہ مجھے کہتے خواہش پوری کرتا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کہنے پر فخرالدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر لگایا تھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کو بھی فخرالدین جی ابراہیم نے لگایا تھا انہوں نے کہا کہ ماضی میں نگراں وزیراعظم،الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کی مرضی سے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان 2 ماہ پہلے تک حکومت میں تھی، آج کل علم نہیں ایم کیوایم پاکستان’ہی‘ میں ہے یا ’شی‘ میں ہے۔

- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کواپنا اپوزیشن لیڈربنانا تھا تووہ مجھے کہتے خواہش پوری کرتا میں کبھی اپوزیشن کوتقسیم نہیں ہونے دیتا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کو نقصان پہنچایا، اپوزیشن کی تقسیم پر میرا دل دکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں بہت بڑی دراڑ ڈال دی ہے جس سے حکومت فائدہ اٹھائے گی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ دوست میرےساتھ ہیں۔


قائد حزب اختلاف میں ہی رہوں گا، خورشید شاہ


واضح رہے کہ تین روز قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا تھا کہ میں نے ہی اسپیکر کو درخواست کر کے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کرنے کی استدعا کی تھی، قائد حزب اختلاف ہوں اور میں ہی رہوں گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں