اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

شہبازشریف کی گرفتاری پرپارلیمنٹ کوآگاہ کرنا ذمےداری ہے‘ خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی حمایت کی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں نہیں تھے جس کے باعث اجلاس طلبی کی درخواست پردستخط نہ کرسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف پارلیمنٹ کا اہم ترین حصہ ہیں، شہبازشریف کی گرفتاری پرپارلیمنٹ کو آگاہ کرنا ذمے داری ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ہے، حکومت کو چاہیے تھا شہبازشریف کی گرفتاری پرایوان کو آگاہ کرتی۔

شہبازشریف کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

خیال رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو احتساب عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

شہبازشریف کو سماعت کے بعد انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتربند گاڑی میں احتساب عدالت سے روانہ کردیا گیا۔

کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں