اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ریونیو دیتا ہے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ریونیو دے رہا ہے لیکن سندھ کو دیا کچھ نہیں جا رہا ہے۔

وہ سکھر پریس کلب پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ الیکشن بہ ذات خود تحریک ہے اس لیے حکومت کے خلاف سب کامیاب تحریک آئندہ الیکشن ہی ہوں گے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق حکومت کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں اور اب بھی ملک میں ساڑھے 6 سے 7 ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال کا سامنا ہے اس لیے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج صرف سندھ نہیں پورے ملک کے لیے ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت صحت، پانی، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور کاشکاروں کو برباد کردیا گیا ہے جس پر صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے کیوں کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور احتجاج کرنا سب کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اساتذہ پر ڈنڈے برسائے گئے جب کہ کراچی میں تھوڑی سی شیلنگ پر سندھ حکومت پرکڑی تنقید کی گئی یہاں تک وفاقی وزیر داخلہ نے بھی بیان دے دیا جس سے لگتا ہے کہ ان کہ ذہنی حالت درست نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اداروں کو تنقید کا نشانہ یہ خود بناتے ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی ناپید ہے اور مستقل وزیر خارجہ تک نہیں اسی لیے ہمیں کلبھوشن کے کیس میں ناکامی ہوئی ہے جسے سیکیورٹی اداروں نے بڑی محنت سے پکڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں