بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

اپوزیشن نے پانامہ لیکس پرحکومتی خط کومسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام وزیراعظم  نواز شریف پرلگا احتساب بھی ان کا ہی ہونا چاہئیے۔ جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پانامہ ہنگامہ پردونوں جماعتوں کا موقف یکساں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے پانامہ لیکس پرحکومتی خط کومسترد کردیا۔ چیف جسٹس کے نام خط میں حکومت نے وسیع تراحتساب کے لئے لکھا ہے۔

اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ الزام وزیراعظم اوران کے بچوں پرلگا۔ احتساب بھی ان کا ہی ہونا چاہئیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سب سے پہلے وزیر اعظم کی تحقیقات ہوں اور پھر کسی اور کی تحقیقات ہو، حکومتی خط بے سود ہے معاملہ عالمی سطح کا ہے اس لئے انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1947سے احتساب شروع ہوا تومکمل ہونے میں 100سال لگیں گے ،حکومت نے ہماری مشاورت کے بغیر ٹی اوآرز بھیجے ۔

اس معاملے پرشاہ محمود قریشی کا بھی یہی موقف ہے ان کا کہنا تھا کہ پانامہ ہنگامہ پردونوں جماعتوں کا مؤقف یکساں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں پیپلزپارٹی ہمارےساتھ ہے، انہوں نے تو یہ تک کہہ دیا کہ سندھ میں تحریک انصاف کرپشن کے خلاف تحریک چلائے گی، لیکن پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پانامہ ہنگامہ پردومئی کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلایا جائےگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں