ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

دعویٰ 700 ارب کی سرمایہ کاری کا لیکن عوام پانی کوترس رہے ہیں، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

مانسہرہ : قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ 700 ارب کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ عام آدمی پانی کو بھی ترس رہا ہے۔

وہ مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوعوامی لیڈر تھے جب وہ جیل گئے تو وہاں بھی وزیر اعظم تھے لیکن آج کا وزیراعظم جیل جانے سے ڈر لگتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور اس پاک وطن میں جمہوریت کی بقاء کے لیے جیلیں بھگتیں، کوڑے کھائے اور پھانسی چڑھے لیکن اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف کا کہنا تھا کہ ہم لوگ وہ ہیں جنہوں نے قوم کے لیے خون دینے والے ہیں جب کہ تم خون لینے والے ہو اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش میں پراول کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں، بلاول بھٹو

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں دہرا نظام نافذ ہے یہاں چند خاندانوں کو تمام تر سہولیات میسر ہیں جب کہ غریب کو نہ تو صاف پانی میسر ہے اور نہ علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا تی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں