اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بلو چستان میں دہشت گردی کی نئی لہر خطرے کی علامت ہے ، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارا دشمن اب پاک چین ترقیاتی منصوبوں کوپامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن اور ترقی کا چولی دامن کاساتھ ہے اس لیے پائیدار امن کے حصول کے لیے ناگزیر ہوچکا ہے کہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی ہی دشمن کی ناکامی اور ہماری فتح ہے اس لیے دہشت گردی کےخلاف کامیابی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پہ در پہ واقعات حکومت کے لیے کھلا چیلنج ہیں جس کے خاتمے کے لیے حکومت کو سخت سے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ سرحدوں پر نئے حالات کےتناظر میں حکمت عملی اپنانا ہوگی جس کے لیے موثر خارجہ پالیسی کی اشد ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے حکومت اب تک وزیر خارجہ بھی مقرر نہیں کر سکی ہے، پالیسی تو دور کی بات ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہ کرنے کے باعث حالات یہاں تک پہنچے ہیں کہ کوئی شہر یا محلہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں