ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین سے متعلق خورشید شاہ کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 50 فیصد مستعفی اراکین واپس آجائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے منظور نہیں ہونگے کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئی ہیں، ہم پی ٹی آئی اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے تین سال ہم نے انتہائی کٹھن گزارے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کو غیر موثر بنانے پر حکومت نے پہلے ہی مشاورت شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے استعفوں کو غیر موثر بنانے پر مشاورت

پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کا اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ استعفوں کو منظوری کے معاملے کو تعطل کا شکار کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں