اسلام آباد: کوروناسےنمٹنےکی قومی مہم میں خورشید عالم کو وزیراعظم کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کےاثرات سےشہریوں کوبچانےکی غرض سے فنڈجمع کرنےاور دیگر سرگرمیوں کی قومی مہم میں خورشد عالم کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی جانب سےجاری کیاگیا جس کے مطابق خورشید عالم معاوضےکےبغیر اعزازی طور پر بطور فوکل پرسن خدمات انجام دیں گے۔
خورشید عالم فنڈمیں عوام اور کاروباری حضرات کی شمولیت کیلئے اقدامات تجویز کریں گے اور بطور فوکل پرسن کورونافنڈ سےمتعلق مہم سے وزیراعظم کو آگاہ رکھیں گے۔
مہم کی کامیابی اور متعلقہ فریقین سے روابط قائم کرناخورشید عالم کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا، فوکل پرسن مہم کےحوالےسے ایشوز اور مجوزہ حل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ رکھیں گے۔
خورشید عالم سماجی و خیراتی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیتے آئےہیں، تعیناتی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سےان کی خصوصی ملاقات ہوئی جس میں خورشید عالم نے اعتماد کرنے اور اہم ذمہ داری سونپنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔