اسلام آباد : پی پی رہنما خورشید شاہ نے نگراں حکومت کون لیگ کی حکومت قراردے دیا اور کہا ن لیگ کی حکومت ہے تو نواز شریف کو واپس آنا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں نواز شریف کے واپسی کے اعلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں تواچھی بات ہے،ان کاملک ہےواپس آناچاہیے، اب تو ویسے بھی ن لیگ کی حکومت ہے ، نواز شریف کوواپس آجاناچاہیے،خورشیدشاہ
خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ فوادحسن فوادکی شمولیت سےواضح ہوگیا ہے کہ نگراں حکومت نہیں ن لیگ کی حکومت ہے ، ن لیگ کی گزشتہ حکومت کوبھی فوادحسن فوادہی چلاتےتھے.
پی پی رہنما نے کہا کہ سیاستدان مخالف ضرورہوتے ہیں آپس میں دشمن نہیں ہوتے، سیاست کل کیا ہوتی ہے کچھ پتہ نہیں،کل کون اقتدار کون جیل میں ہوتا ہے۔
انھوں نے روز دیا کہ الیکشن کےعلاوہ پاکستان کےمستقبل کاکوئی راستہ نہیں ہے، الیکشن نہیں کرائے جاتے توبہت نقصان ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ یاان کےبغیرالیکشن توہرصورت کرانے چاہئیں۔
بلاول بھٹو کے بیان پر خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوواضح کہہ چکےہیں90دن میں نہیں تو120دن میں الیکشن کرائیں، الیکشن ہی غیریقینی کی صورتحال ختم کرسکتےہیں،غیرمنتخب لوگ نہیں، معیشت پارلیمنٹ،سیاست،ملکی حالات کیساتھ جڑی ہوئی ہے، الیکشن ہونگےتومعیشت بھی ٹھیک ہوجائے گی.
چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرپر ابھی تک پیپلزپارٹی کو بالکل اعتمادہے، تاریخ کسی کومعاف نہیں کرتی، دھاندلی ہوئی توموجودہ چیف الیکشن کمشنر کا نام بھی لکھا جائے گا، حلقہ بندیاں بے شک پوری کرنا چاہتےہیں کریں لیکن الیکشن کرائیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی لگائیں یامارشل لابڑامشکل کام ہے جبکہ الیکشن آسان حل اورراستہ ہے، پنجاب اور کے پی میں 90 دن میں الیکشن نہ کرانے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی تاہم اب پارلیمنٹ ہی ختم ہونے جا رہی ہے، سینیٹ الیکشن مارچ میں ہونے ہیں۔