فیصل آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی و مذہبی تنازعہ نہیں۔ ہم سب ایک ہیں، امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی و مذہبی تنازعہ نہیں۔ ہم سب ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگیں امریکا کی پیداوار ہیں۔ امریکا سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہوتی۔ امریکا میں بھی ایک لابی ہے جو ٹرمپ سے اختلاف کرتی ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف سے الحاق کیا ہے۔ ہمیں خارجہ پالیسی میں کسی سے بگاڑ نہیں چاہیئے۔ آئندہ الیکشن اپنے وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ’آئین اور قانون کے مطابق الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں‘۔
عمران خان کی شادی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے استدعا ہے شادی سنبھال کر کریں۔ پیپلز پارٹی ختم نبوت کو سیاست نہیں مذہب کے لیے استعمال کرتی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔