پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے خوش آئند ہے: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے خوش آئند ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے خوش آئند ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے۔ ’حکومت اور اداروں کا ٹکراؤ نظر آتا ہے، تمام معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے‘۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔

نواز شریف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں تحریک عدل کیا ہے۔ ’میاں صاحب تحریک انصاف کے خلاف تحریک عدل پارٹی بنا رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کو ہمیشہ کہا کہ اداروں کو بدنام نہ کریں، ’اداروں کی جنگ شروع ہو گئی تو پاکستان کو بڑا نقصان ہوگا‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں