اسلام آباد : وفاقی وزیر خورشید شاہ نے سگریٹ کے پیکٹ پر20روپےٹیکس بڑھانےکی تجویز دیتے ہوئے کہا 150 والی سگریٹ 200 کی کردی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سگریٹ پر ٹیکس کیوں نہیں بڑھاتے، سگریٹ کے پیکٹ پر کم از کم بیس روپے ٹیکس بڑھانا چاہیے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تو کابینہ میں کہاکہ ایک سگریٹ پرایک روپےبڑھاؤ، آپ انسانیت بچانے کیلئے ٹیکس لگانے کو کیوں تیار نہیں ہیں ، سگریٹ نوشی سے لوگ کو بچانا ہے کیونکہ علاج پر بہت پیسہ خرچ ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے تو جس سگریٹ کی قیمت ڈیڑھ سو روپے ہے، اسے دو سو روپے کا کردیا جائے، سگریٹ پر مزید ٹیکس لگے گا تو پھر وزیر خزانہ کو مبارکباد دوں گا۔
جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کہا کہ ہم نے آج سگریٹ کی کمپنیوں پر 10فیصد سپرٹیکس لگایا ہے میں خورشیدشاہ کا شکرگزار ہوں انہوں نےیہ بات اٹھائی، وزیراعظم سگریٹ نوشی کیخلاف ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے حکم فرمایاسگریٹ مدمیں70ارب روپےٹیکس مزید لیں گے، میں نےوزیراعظم سےوعدہ کیاکہ میں یہ ٹیکس ضرور لوں گا اور وعدہ کرتا ہوں 150 ارب جمع کیا اگلے سال200ارب سے زائد جمع کرکے دکھاؤں گا۔