تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا آپ ان معمولی بیجوں کو کھانے کے فوائد جانتے ہیں؟

قدیم زمانے سے متعدد بیماریوں میں بطور دوا استعمال کیے جانے والے بیج خشخاص کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس کی افادیت سائنس سے بھی ثابت شدہ ہے۔

غذائی ماہرینِ جڑی بوٹیوں سمیت میڈیکل سائنس سے بھی ثابت شدہ خشخاص کی خصوصیات اور اس کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے بے شمار فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

خشخاص کا بیج غذائیت کا ذخیرہ

امریکا کے محکمہ زراعت ( یو ایس ڈی اے) کے مطابق خشخاص کے اندر کیلشیم، فائبر، پروٹین، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم ، زنک، کاپر اور وٹامن ای وغیرہ پایا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف نو گرام خشخاص یا ایک چائے کے چمچ مقدار خشخاص میں 46 کیلوریز، 1.6 گرام پروٹین، 3.7 گرام چکنائی، 1.7 گرام فائبر، میگنیز، کاپر، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، زنک، تھیامین اور آئرن جیسے اہم منرلز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

جوڑوں کے درد کے لیےاکسیر

خشخاص جوڑوں کا درد دور کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے، اس کا تیل جوڑوں پر لگانے اور مساج کرنے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

وزن میں کمی کا سبب

اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور خشخاص وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس سے معدہ بھی بھرا رہتا ہے اور ہاضمہ بھی بہتر رہتا ہے اسی لیے روزمرہ اس کے استعمال سے وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔

دل کی صحت کے لیے مفید

خشخاص فیٹی ایسڈز کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس میں پایا جانے والا لینولک ایسڈ جو جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے بس خشخاص کو اپنے رات کے کھانے پر چھڑکیں آپ خود ہی محسوس کریں گے کہ اس کے ساتھ کھانا کھانے سے آپ کے دل کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

ہڈیوں کے نقصان کو روکتا ہے

خشخاص میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کے نقصان کو روکنے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود مینگنیج کولجین کی پیداوار میں مدد کرتا ہے جو کہ ایک پروٹین ہے جو ہڈیوں کے نقصان کو بھی روک سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -