اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

تیسرا دن ڈے: افغان فین کی قومی کرکٹر سے بدتمیزی، نازیبا الفاظ ادا کیے

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ میں موجود افغان فین نے قومی کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے جس پر کرکٹر خوشدل شاہ سے باتھا پائی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا، منع کرنے پر افغان شائقین نے مزید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکایت پر دونوں شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی تماشائیوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور بازیبا الفاظ استعمال کیا۔

پی سی بی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مانگا نوئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بدزبانی کی سخت مذمت کی ہے۔

ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش، نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے ہرادیا

واضح رہے کہ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں