ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سوشل سیکٹر میں چین نے 1 ارب ڈالر کی گرانٹ دی ، خسرو بختیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی پر فوکس کر رہے ہیں، سوشل سیکٹر میں چین نے 1 ارب ڈالر کی گرانٹ دی، چین کی طرف سے 20 ہزار اسکالرشپس پر شکرگزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے سی پیک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کو وسعت دی، تعلیم اور لوگوں کا آپس میں رابطہ انتہائی اہم ہے، سوشل سیکٹر میں چین نے 1 ارب ڈالر کی گرانٹ دی۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اسٹرکچرل ریفارم کررہے ہیں تاکہ معیشت بہتر ہو، چین کی ٹریڈ 4 ٹریلین ڈالر ہے جبکہ بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، امپورٹ پر مبنی معیشت غیرمستحکم ہوتی ہے، آئندہ 10سال کے لئے سی پیک میں آئرن، مائنز، منرلز سیکٹر کو شامل کیا ہے۔

- Advertisement -

خسروبختیار نے مزید کہا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹر کو بھی سی پیک میں شامل کیا گیا ہے، ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر بھی اب سی پیک کا حصہ ہیں، دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر انڈسٹریل آپریشن بڑھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی طرف سے 20 ہزار اسکالرشپس پرشکرگزار ہیں ، چین کی سمارٹ فون کمپنی 18ارب ڈالر سے زائد خرچ کر رہی ہے، چین کا 350ارب ڈالر ڈیولپمنٹ بجٹ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس بہت اہم ہے، سی پیک کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی پر فوکس کر رہے ہیں، ہم چین کیساتھ ملکر چند سینٹرز آف ایکسی لینس بنارہے ہیں ، جس کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی پارکس کا قیام ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں