اسلام آباد: وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں کیا.
خسرو بختیار کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں چینی سفیر یاوجنگ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود اور دیگراعلیٰ حکام کی شرکت کی.
اس موقع پر چینی سفیرنے سی پیک منصوبوں کی مؤثر جانچ پڑتال اور نگرانی کے میکنزم کی تعریف کی، چینی سفیرنے زیر التوا مسائل کے حل کے لئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کوسراہا.
اس موقع پر وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے پُرعزم ہے.
مزید پڑھیں: تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن و خوشحالی لائے گا: خسرو بختیار
انھوں نے کہا کہ حکام سی پیک سے متعلق زیرالتوامسائل کو فوری حل کریں، متعلقہ حکام اور ادارے 30 دن کےاندراپنی کارکردگی رپورٹ دیں، سی پیک منصوبہ ہماری ترجیحہے اور درست سمت کی جانب گامزن ہے.
یاد رہے کہ 25 اپریل 2019 کو دورہ چین کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا، 22 پراجیکٹس پر تیزی سے عمل در آمد ہو رہا ہے۔