پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ن لیگ نے اپنی حکمرانی کے لئے جنوبی پنجاب کو محکوم بنا کر رکھا: خسرو بختیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی میں‌ شامل ہونے والے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنی حکمرانی کے لئے جنوبی پنجاب کو محکوم بنا کر رکھا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت میں نہ آئی، تب بھی 100 دن میں عملی اقدامات کرے گی.

انھوں نے کہا کہ ملک کی اکائیوں میں توازن کے لیے وزیراعظم کے پاس وقت نہیں، ان کے پاس جنوبی پنجاب محاذ تحریک پربات کے لئے وقت نہیں، البتہ احتساب کے قانون کو تبدیل کرنے کا وقت ہے.

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ن لیگ سندھ سے27 سال میں نظریاتی ووٹ نہیں لے سکی، پی پی قیادت کو جنوبی پنجاب کےعوام نے پذیرائی دی تھی، اس سے پہلے صرف پیپلزپارٹی کے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ شامل تھا، مگر ایسا عملی طور پر نہیں‌ ہوا۔

انھوں نے کہ لسانی بنیاد پرکوئی بھی صوبہ بنا تو اس کی مخالفت کریں گے، جنوبی پنجاب میں آٹھ سوسال سے ہمارے بزرگ رہتے آئے ہیں، جنوبی پنجاب کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی معاملے کو آگے بڑھائے گی، پی ٹی آئی اپوزیشن میں‌ ہوئی، تب بھی عملی اقدامات کرے گی.

یاد رہے کہ آج تحریک انصاف اور صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پی ٹی آئی میں‌ ضم ہوگئی.


تحریک انصاف اور صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان صوبے کے لیے معاہدہ طے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں