اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. خسروبختیار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں صرف اعشاریہ4 فی صدمہنگائی بڑھی ہے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہےکہ غریب طبقے پرمہنگائی کا بوجھ کم پڑے، ن لیگ کے دورمیں افراط زرمیں4 فی صدکا اضافہ ہوا.
وفاقی وزیرخسروبختیار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے مطابق بی آئی ایس پی فنڈز میں اضافہ کریں گے، ماضی کی حکومتوں کا ڈیٹا بھی کچھ اس طرح ہے، پہلے5ماہ مہنگائی ہوئی.
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کامنشورغریب پروری ہے، صوبائی حکومتوں کوکہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں ایل پی جی کی قیمتوں کاجائزہ لیں.
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا فیصلہ
اس موقع پر ملکی معیشت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی.
یاد رہے کہ 7 جنوری 2019 کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے ایک اجلاس میں حکام کو قیمتوں کے اشاریے، مہنگائی رجحان سے متعلق آگاہی کے لئے میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی تھی.