اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے حکام کو قیمتوں کے اشاریے، مہنگائی رجحان سے متعلق آگاہی کے لئے میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

یہ ہدایت خسروبختیار کی زیرصدارت شماریات ڈویژن کے اجلاس میں جاری کی گئی، ساتھ ہی شماریات ڈویژن کو اشیا کی قیمتوں کا ڈیٹا جمعرات کی بجائے پیر کو جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے.

ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی مؤثرنگرانی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، کم مارکیٹ انفارمیشن کےباعث ذخیرہ اندوزی،منافع خوری بڑھتی ہے.


مزید پڑھیں: جنوری کے آغاز میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ ملک بھرمیں اسٹیک ہولڈز، ضلعی انتظامیہ میں تعاون ضروری ہے.

یاد رہے کہ نئے مالی سال 2018-19کے ساتویں ماہ ( جنوری 2019 ) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں