ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

امریکا میں انصاف کی فراہمی سیاسی وابستگی سے بالاترہوتی ہے، خسروبختیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کووسائل کی منصفانہ تقسیم ایک مشکل کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک یوایس ایلومینائی کانفرس سے وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں انصاف کی فراہمی سیاسی وابستگی سے بالاترہوتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا میں شہریوں اورحکومت کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے، ہم ایک دوسرےسے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

خسروبختیار نے کہا کہ اصلاحات متعارف کرانا اورعملدرآمد کرنا مشکل کام ہے، تمام صوبوں کو وسائل کی منصفانہ تقسیم ایک مشکل کام ہے،20 کروڑسے زائد آبادی والے ملک میں ٹیکس کی شرح کم ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، جغرافیائی اہمیت زیادہ ہے، انسانی وسائل کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، تعلیمی اداروں اورصنعتوں کے درمیان روابط کوبڑھانا ہے۔

حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے، خسرو بختیار

یاد رہے کہ 14 مئی کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت درآمدات اور برآمدات میں موجود فرق کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں