تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شام کے مسلمانوں کی مدد اور نصرت کی جائے،امام کعبہ الرحمن السدیس

مکہ : مسجد نمرہ سے حج کی ادائیگی کے سلسلے میں خطبہ حج مفتی اعظم سعودیہ عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ہر سال کے برعکس اس سال خطبہ حج امام کعبہ الرحمٰن السدیس نے دیا۔

خطبہ حج کا آغاز پروردگارعالم کی توصیف و کبرائی اور نبی آخر الزماں کی مداح سے کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہے اور سارے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، نبی آخر الزماں ہر قسم کی نسلی امتیاز کو مٹانے کے لیے آئے اور قرآن واضح طور پر کہتا ہے کہ قوم اور قبائل محض تعارف کے لیے ہے۔

امام کعبہ نے کہا کہ دنیا کو اس وقت مختلف شکلوں میں دہشت گردی اور فتنے کا سامنا ہے،دہشت گردی کا اسلام اورامت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں اس لیے دہشت گردی کو کسی بھی قوم یا دین سے نہیں جوڑا جاسکتا دہشتگرد تکفیر،دھماکوں سے امت مسلمہ کو کمزور کرنیکی کوشش کررہے ہیں لیکن مسلمان علم، رواداری اوراچھا سلوک اپناکربہترین نمونہ بنیں،حکمرانوں اور مسلمانوں پر کفر کا بہتان لگانے والا فتنہ پرور ٹولہ ہے۔

اس وقت کا سب سے بڑا فتنہ یہ ہے کہ جو لوگ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھیں انہیں کافر کہا جائے،ایسے فتنہ پروروں سے نوجوانوں کو بچنے کی ضرورت ہے، نوجوان اپنی توانائیاں دین اسلام کی درست روح کو اپنانے اور اس کی تبلیغ و ترویج میں صرف کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام جِن و انس کو چاہیے کہ وہ ایک اللہ کی عبادت کریں کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو کسی گورے پر فوقیت حاصل نہیں۔

امام کعبہ نے کہا کہ آج امت مسلمہ مختلف مسائل اور تکالیف کا شکار ہے ہمارے لیے رسول اللہ کے لیے اسوہ حسنہ میں بہترین نمونہ ہے،مسلمان کو چاہیے کہ اسوہ حسنہ سے ان مسائل کا حل نکالے حضور ﷺکو پوری کائنات کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔

اسی طرح اے مسلمانوں !!! تم دین اسلام کے ستون ہواور مسلمانوں کو اللہ نے تمہیں نگہبان بنایا ہے اس لیے تم سے ہی اِن کے بارے میں پوچھا جائے گا اسی لیے اے مسلمانوں اللہ کا ڈر اور خوف پیدا کرو، اسی میں کامیابی ہے۔

امام کعبہ نے مزید کہا کہ اللہ ایک ہے ،اللہ کا رسول ایک ہے ،ہماری کتاب ایک ہے اس لیے ہمیں فرقہ واریت سے دور رہنا چاہیےاللہ قرآن میں فرماتے ہیں کہ ”اللہ کی رسی کو مضبوطی سےتھام لواور تفرقے سے بچو” اس لیے فرقہ واریت کو جڑ سے ختم کرنا چاہیے۔

انہوں علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اچھائی کی طرف اچھے طریقے سےبلانا علما کی ذمے داری ہے لوگوں کو دہشت گردی سے دور رکھنے کے لیے علماء کرام کو ہی کردارادا کرنا ہوگا اس کے لیے علماء کو سخت مزاجی ترک کرکے خوش مزاجی سے لوگوں کو قریب لانا ہوگا۔

امام کعبہ نے شام میں مسلمانوں پر جاری مظالم پر شامی مسلمانوں کی مدد اور نصرت کی اپیل کی اور قیام امن کے لیے خصوصی دعا کی۔

خطبہ کے آخر میں امام کعبہ نے دعا کروائی کہ اے اللہ تمام آنے والوں کا حج قبول فرما،خادم حرمین شریفین کی خدمات کو قبول فرما،اسلام اور مسلمانوں کو عزت عطا فرما،وفات پانے والے تمام مسلمانوں کی مغفرت فرما اور تمام حکمرانوں کو صحیح معنوں میں مسلمانوں کی خدمت کرنیکی توفیق عطا فرما،اس موقع پر رقت آمیز مناطر دیکھے گئے۔

Comments

- Advertisement -