مکہ مکرمہ : امام الشیخ محمدبن حسن آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے کیونکہ اللہ کی بات کبھی تبدیل نہیں ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق لاکھوں حاجی وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات میں جمع ہیں ،مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام الشیخ محمدبن حسن آل الشیخ نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کےلئےہیں،گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، اللہ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے۔
گزشتہ روز منیٰ میں قیام کے بعد عازمین آج صبح یعنی 9 ذی الحج کو میدان عرفات میں جمع ہیں جہاں وہ حج کا رکن اعظم یعنی وقوف عرفہ ادا کر رہے ہیں، حجاج کرام آج رات مزدلفہ می کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور نماز مغرب و عشاء ایک ساتھ ادا کریں گے۔
وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کےلیے پیدا کیا ہے ، اللہ رحیم اور رحمت والا ہے مسلمان تقویٰ اختیار کریں اور اللہ ورسولﷺکی اطاعت کریں اورجداجداراستےنہ اختیارکیےجائیں۔
امام محمد بن حسن نے خطبہ حج کے دوران کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے،اللہ نےقرآن میں فرمایاآج اپنی نعمت کوپوراکردیا،ہم نےدین مکمل کردیا۔
امام الشیخ محمد بن حسن کا کہنا تھا کہ اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے تمہارے پاس اللہ کی دلیل آچکی ہے، والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں والدین کے بعد رستے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں اور اللہ اور اس کی نعمت اور فضل پر خوشیاں منائیں۔
دوران خطبہ محمد بن آل شیخ نے کہا کہ قرآن میں فرمایاگیااللہ اپنی رحمت سےجسےچاہتاہےعلم عطافرماتاہے،امت کوچاہیےایک دوسرےسےشفقت کا معاملہ رکھے،امت نفرتیں ختم کرے،متحدہوکراورامن سےرہے،انسان ہویاجانور،سب سےرحمت کا معاملہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ رسولﷺنے فرمایا،تم زمین والوں پررحم کرواللہ تم پررحم کرے گا، اللہ کافضل نہ ہوتاتو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے،اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریزرہیں تلاوت قرآن پاک کی عادت بنائیں۔ بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہےمسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔
خطبہ حج کے دوران امام الشیخ محمد بن حسن آل شیخ کا کہنا تھا کہ کوئی تکلیف پہنچےتوکہیں ’اناللہ واناالہ راجعون‘ اہل ایمان اللہ سے رحمت مانگیں فرشتے بھی اہل ایمان کے لیے رحمت کی دعاکرتے ہیں، اللہ کی رحمت کی طرف توجہ کرنا چاہیے۔
مومن ایک دوسرےکیلئےمغفرت کی دعاکرے اور اپنے گناہوں سے توبہ کریں، اللہ کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام آپ لوگ وہاں موجود ہیں جہاں رحمتوں کا نزول ہورہا ہے، حجاج دعا میں مشغول رہیں سب کےلیے دعائیں کریں۔