تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اللہ کےراستے میں گامزن رہنے میں ہی راہ نجات ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ : شیخ ڈاکٹر سعد الشثری نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے، ہرقسم کے تعصب سے اجتناب کریں، اللہ کی کتاب پرعمل اوراس کے مطابق حکمرانی کریں، اللہ کےراستے میں گامزن رہنےمیں ہی راہ نجات ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاکھوں حاجی وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات میں جمع ہیں ،مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر سعد الشتری نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کےلئےہیں، ہم اس کی تعریف کرتے ہیں میں خود کو اور آپ سب کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتاہوں۔

شیخ ڈاکٹر سعدبن ناصر الشتری نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺاللہ کےآخری پیغمبرہیں، گواہی دیتا ہوں محمدﷺاللہ کے آخری رسول ہیں، نصیحت کرتا ہوں تقویٰ اختیارکریں، توحید کا پیغام انبیا کی تعلیمات کا رکن ہے۔

خطبہ حج کے دوران شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتریٰ کا کہنا تھا کہ حضوراکرم ﷺنے فرمایا اسلام کےارکان ہیں جو اللہ کی وحدت کی گواہی دیں، حضوراکرم ﷺنے فرمایا نماز دین کا بنیادی ستون ہے، زکوة میں مال کا مخصوص حصہ فقرا کو صدقہ کرنا ہوتا ہے، نصیحت کرتا ہوں کہ تقویٰ اختیارکریں۔

شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر نے فرمایا اللہ نے قرآن میں اعلان کیا حضوراکرم ﷺکو رحمت اللعالمین بناکربھیجا، اسلام کی تعلیمات اچھےاخلاق کی بھی تعلیم دیتی ہیں، اپنے اخلاق بہتر بنائیں ، اللہ کے راستےمیں گامزن رہنے میں ہی راہ نجات ہے، اللہ نے وعدہ کیا ہے متقی بندے جنت میں داخل کیےجائیں گے، اللہ نے حکم دیا ہے اسی کی عبادت کرو اور سرجھکاؤ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے، زمین پرزندگی کومنظم کیا، شریعت اسلامیہ نے مالی اور معاشی نظام کوبھی منظم کیااللہ نے وعدہ کیا ایمان لانے اور نیک عمل کرنیوالوں کو طاقت عطا ہوگی، اسلام نے ہر قسم کے غبن اور سود کو بھی حرام قرار دیا، اللہ کی عبادت کریں اور ہر قسم کے تعصب سے اجتناب کریں۔

شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتریٰ نے امت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی خدمت اور فرمانبرداری اولاد پر فرض ہے، مسلمان والدین اپنے بچوں کوقرآن پاک کی تعلیم دیں، اسلام امن کا درس دیتا ہے،ہر قسم کے تعصب سے اجتناب کریں، اللہ کی کتاب پرعمل کریں اوراس کے مطابق حکمرانی کریں، کسی عربی کوعجمی پراورعجمی کوعربی پرفوقیت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یاغیرمسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے، ہم پرلازم ہے شریعت کے احکامات پر پوری طرح عمل پیراہوں، مسلمان پرلازم ہے ان حدود کی حفاظت کرے جواللہ نے کھینچ دیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -