اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی اپنی اوقات پر اتر آیا ہے، اسے اب اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے۔
یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مودی جیسے لوگ اقتدار میں آجائیں تو اپنے ملک کے ساتھ دنیا کا امن بھی تباہ کرتے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور سائبر وار فیئر میں ہمیں بھارت کیخلاف قابل قدر کامیابی ہوئی، چند گھنٹے میں بھارت کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے۔
ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وار فیئر میں نئی تاریخ رقم کی ہے، بھارت اب تک صدمے میں ہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔
مزید پڑھیں : نریندر مودی پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پھر ہرزہ سرائی پر اتر آیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فوج اور معیشت کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کو بھارت کے حق کا پانی نہیں ملے گا۔
نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان سے تجارت ہوگی نہ ہی مذاکرات ہوں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہنا تھا کہ انڈیا جوہری دھمکیوں سے نہیں ڈرتا اور اگر ملک میں کوئی دہشت گردانہ حملہ ہوتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاحت کو گلے لگاتا ہے، پاکستان دہشت گردی کو سیاحت سمجھتا ہے، یہ ذہنیت دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستانی عوام سے کہتا ہوں سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔
’گجرات کے قصائی‘ کا لقب پانے والے بھارتی وزیراعظم نے سنگین الزام عائد کیا کہ دہشت گردی آپ (پاکستان) کی حکومت اور فوج کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ ہے، پاکستانی عوام کو آگے آکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔