اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’جمہوری حکومتوں کے تختے الٹنے والے امریکا نے پاکستانی الیکشن پر قرارداد منظور کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ایوان نمائندگان کی پاکستان میں الیکشن سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزیر دفاع نے بیان میں کہا کہ قرارداد ایک ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی ہے جس نے جمہوری حکومتوں کے تختے الٹائے، قرارداد ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی جو فلسطینیوں کی نسل کشی کی سہولت کاری کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیموکریٹک، ریپبلکنز نے الیکشنز میں ایک دوسرے پر غیرملکی مداخلت اور دھاندلی الزامات لگائے ہیں کیوں نہ اقوام متحدہ سے امریکی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کہا جائے۔

- Advertisement -

پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت میں امریکی قرارداد منظورکر لی گئی۔

امریکی کانگریس کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عوام کی جمہوریت میں شرکت کو دبایا گیا جس کی مذمت کی جاتی ہے۔

ریپبلکن رچرڈ میکارمک اور کانگریس کے رکن ڈین کلڈی نے قرارداد پیش کی جس میں پانچ نکات کی منظوری دی گئی جن میں جمہوریت کی حمایت کے علاوہ، انسانی حقوق، آزادی اظہار کا تحفظ اور جمہوری عمل میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانا شامل ہے۔

قرارداد میں امریکی صدر اور وزیر خارجہ سے کہا گیا وہ جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں۔

قرارداد میں پاکستان حکومت پر زور دیا گیا جمہوری اداروں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے۔ پاکستانی عوام کی آزادی صحافت، آزادی اجتماع اور آزادی اظہار کی بنیادی حقوق کا احترام کرے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں